مارننگ شو کی میزبانی آسان کام نہیں ہے ، اداکاری او رپروڈکشن سے مشکل کام ہے ‘ جویریہ ..
تازہ ترین : 1

مارننگ شو کی میزبانی آسان کام نہیں ہے ، اداکاری او رپروڈکشن سے مشکل کام ہے ‘ جویریہ سعود

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء)اداکارہ جویریہ سعود نے کہا ہے کہ مارننگ شو کی میزبانی آسان کام نہیں ہے اور آپ کو آنیوالے مہمان کے بارے میں ہر طرح کی معلومات ہونی چاہئیں ۔ ایک انٹر ویو میں جویریہ سعود نے کہا کہ پروڈکشن اورڈرامہ اداکاری الگ شعبے ہیں جبکہ میزبانی دونوں سے مختلف اور مشکل ہے ۔اس کے لئے نہ صرف آپ کے پاس معلومات کا ذخیرہ ہونا چاہیے بلکہ جو مہمان آپکے پروگرام میں آرہا ہوتا ہے اسکے بارے میں بھی آپ کو معلومات ہونی چاہئیں۔ جویریہ نے مزید کہا کہ میرا میزبانی کاہرگز کوئی پروگرام نہیں تھا لیکن پرستاروں کے اصرار پر ا س طرف آئی ہوں اور میرے کام کو بیحد پسند کیا جارہا ہے۔

وقت اشاعت : 22/01/2014 - 13:03:12

اپنی رائے کا اظہار کریں