لاہور،موٹر سائیکل سوار دو نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے مصنف اور ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید کو زخمی کر دیا ،وزیرا علیٰ نے نوٹس لے لیا، اصغر ندیم سید کے بازو اور کمر میں دو فائر لگے ،طبی امداد کیلئے ڈاکٹرز ہسپتال منتقل کر دیاگیا ،واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں ‘ سی سی پی او،اصغر ندیم سید کو بیکن ہاؤس سے گھر واپس جاتے ہوئے شوکت خانم کے قریب نشانہ بنایا گیا ،ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کیا۔ تفصیلی خبر

منگل 21 جنوری 2014 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) شوکت خانم ہسپتال کے قریب موٹر سائیکل سوار دو نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے مصنف اور ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، اصغر ندیم سید کے بازو اور کمر میں دو فائر لگے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈاکٹرز ہسپتال منتقل کر دیاگیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ہے ، سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق گجر کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں اور اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔

بتایا گیاہے کہ منگل کے روز اصغر ندیم سید بیکن ہاؤس میں پڑھانے کے بعد اپنی گاڑی ایل ای ایف 3618پر اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ شوکت خانم ہسپتال کے قریب شادیوال چوک میں دو موٹر سائیکل سوار وں نے انکی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے اصغر ندیم سید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار نے فرنٹ سے جبکہ دوسرے نے دائیں طرف سے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے ۔

اسی دوران قریب موجود ایک نوجوان وہاں پہنچا جو اصغر ندیم سید کو طبی امداد کے لئے شوکت خانم ہسپتال لے گیا تاہم وہاں پر سہولت میسر نہ ہونے پر انہیں دوسرے ہسپتال منتقل کرنے کیلئے باہر لایا جارہا تھاکہ ریسکیو 1122کی گاڑی بھی وہاں پہنچ گئی جو انہیں طبی امدا کیلئے ڈاکٹر زہسپتال لے گئی جہاں انکا آپریشن کیا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کی ناکہ بندی کر لی ہے ۔

سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق گجر بھی ہسپتال پہنچ گئے ۔ سی سی پی او کے مطابق اصغر ندیم سید بیکن ہاؤس سے اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ شوکت خانم کے قریب انہیں نشانہ بنایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اصغر ندیم سید کے بازو اور کمر میں گولی لگی ہے تاہم انکی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے اور ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں