یونان کی حکومت نے 28پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا
تازہ ترین : 1

یونان کی حکومت نے 28پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء)یونان کی حکومت نے 28پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرکے واپس بھجوا دیا ۔ ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کو نجی ائیر لائنز کی پرواز کے ذریعے واپس بھجوایا گیا اور ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی کے بعد انہیں اپنے گھروں کو روانہ کر دیا ہے ۔ علاوہ ازیں سیالکوٹ پولیس نے ملائیشیاء سے واپس آنے والے شہری بلال ارشد کو ائیر پورٹ پر حراست میں لے لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم بلال ارشد اغواء برائے تاوان کے کیس میں اشتہاری تھا جسے پولیس گرفتار کر کے اپنے ساتھ سیالکوٹ لے گئی۔

وقت اشاعت : 21/01/2014 - 18:43:00

اپنی رائے کا اظہار کریں