گھروں میں کام کرنیوالے بچوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون کوموثر ..
تازہ ترین : 1

گھروں میں کام کرنیوالے بچوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون کوموثر بنانے کیلئے قرارداد جمع

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء)مسلم لیگ (ق) نے گھروں پر کام کرنے والے بچوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے موجود قانون کومزید موثر بنانے کیلئے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کر ادی ۔قرارداد مسلم لیگ (ق) کے اراکین اسمبلی عامر سلطان چیمہ اور باسمہ ریاض چوہدری کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی فائزہ ملک نے بنوں اور راولپنڈی میں بم دھماکوں ں میں سکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کی شہادت پرمذمتی قرارداد بھی پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے ۔

وقت اشاعت : 20/01/2014 - 15:41:24

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں