مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آئی تو اس نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے‘ میاں عرفان دولتانہ

پیر 20 جنوری 2014 13:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آئی تو اس نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے،مسلم لیگ (ن) کی جاندار اقتصادی پالیسیوں، ٹھوس معاشی وژن اور مخلصانہ اقدامات کی بدولت وطن عزیز پر چھائے غربت، بیروزگاری، جہالت اوربجلی کے اندھیرے دور ہوں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔ حکومت کی سنجیدہ اور مخلصانہ کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی اورانشاء اللہ ملک و قوم کو بحرانوں سے نجات ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے۔ پارٹی قیادت وطن اور عوام کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر کام کر رہی ہے۔ ملک وقوم کی ترقی کیلئے ایسے بڑے منصوبے مکمل کئے جن کی ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور عوام سے کئے وعدے پورے کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں