تحریک انصاف نے کراچی میں نجی ٹی وی کی گاڑی پر حملے کے خلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی جمع کروادی

پیر 20 جنوری 2014 13:43

تحریک انصاف نے کراچی میں نجی ٹی وی کی گاڑی پر حملے کے خلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی جمع کروادی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں نجی ٹی وی کی گاڑی پر حملے کے خلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی جمع کروادی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ معزز ایوان کراچی میں نجی ٹی وی کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے او ر اس حملہ صحافیوں کو اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی اور حق کی آواز بلند کرنے پرشہید ہونے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔ یہ ایوان حکومت سندھ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں