سٹی ٹریفک پولیس کل میوء ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے ٹیسٹنگ کیمپ لگائیگی

پیر 20 جنوری 2014 13:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری نے کہا کہ شہریوں میں ڈرائیونگ لائسنس کی افادیت، محفوظ ڈرائیونگ کا احساس دلانے ،قیمتی وقت کو بچانے اورلائسنس کے حصول میں مزید آسانی پیدا کر نے کیلئے موبائل لرنر پر مٹ وین اور موبائل ٹیسٹنگ یونٹ سے کالجوں، یونیورسٹیز،سرکاری و نیم سرکاری دفاتر،مختلف آرگنائزیشز،ہاؤسنگ سوسائٹیز سمیت مختلف یونین کونسلز میں جاکر لاکھوں شہریوں کو ان کی گھر کی دہلیز پر لر نرپر مٹ اور فریش ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں۔

سٹی ٹریفک پولیس ( منگل ) میوء ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے ٹیسٹنگ کیمپ لگائیگی،رواں ہفتے لرنر پرمٹ کیلئے برکی،آرمی یونٹ، ڈیسکون، سول ایوی ایشن،نیو ایئرپورٹ اوررکشہ یونین سبزہ زار میں لرنر کیمپ لگائیگی۔

(جاری ہے)

سہیل چوہدری نے کہا کہ اگر کوئی سرکاری و نیم سرکاری ادارہ، کالج ، یونیورسٹی اورآرگنائزیشن جس میں لرنر پرمٹ حاصل کر نے والے افراد کی تعداد 50یا اس سے زائد ہو تو وہ اپنے گھر کی دہلیز پر مو بائل لر نر پر مٹ وین کی سہولت حاصل کر نے کیلئے 0300-7201616اور سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن042-1915پر رابطہ کر سکتے ہیں۔بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں