پنجابی فلم ” جان تو پیارا “ عنقریب ریلیز کر دی جائیگی
تازہ ترین : 1

پنجابی فلم ” جان تو پیارا “ عنقریب ریلیز کر دی جائیگی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) آئی ایس پروڈکشن کی پنجابی سینما سکوپ ” جان تو پیارا “ ریلیز کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ، عنقریب ریلیز کر دی جائیگی ۔ تفصیلات کے مطابق ہدایتکار مراد علی یوسف کی فلم ” جان تو پیارا “ ریلیز کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے اور عنقریب اسے ریلیز کر دیا جائیگا ۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار معمر رانا ، صائمہ نور ، شفقت چیمہ ، سخاوت ناز ، حسن مراد ، سردار کمال ، صنم ناز ، محسن گیلانی ، اچھی خان اور اسلم صادق شامل ہیں ۔ فلمساز شرافت علی ، موسیقار حسن صادق اور کیمرہ مین مسعود بٹ ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/01/2014 - 12:56:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں