لاہور، گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے الزام میں گرفتار پروفیسر سلمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا،بچی سے زیادتی نہیں کی گئی ،تشدد ثابت ہو گیا ہے،ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی‘ مشیر وزیر اعلیٰ صحت۔ تفصیلی خبر
اتوار 19 جنوری 2014 14:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے الزام میں گرفتار پروفیسر سلمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر خواجہ سلمان رفیق کے مطابق بچی سے زیادتی نہیں کی گئی البتہ تشدد ثابت ہو گیا ہے ۔ تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے چودہ سالہ گھریلو ملازمہ فضا بتول پر مبینہ تشدد کے الزام میں گرفتار پروفیسر سلمان کو کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے منظور کرلیا گیا ۔
جبکہ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے پروفیسر سلمان کے بیٹے کوبھی حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی ہے جبکہ اہل محلہ سے بھی شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں جنہوں نے تصدیق کی ہے کہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں فضا بتول سروسز ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہے اوراسکی میڈیکل رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ وزیر کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور رکن اسمبلی صباء صادق نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج بچی کی عیادت کی ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ بچی کو ہسپتال میں ہر طرح کے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ واقعے میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔پنجاب حکومت متاثرہ بچی کے ساتھ ہے اور ملزم کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ بچی سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی البتہ تشدد ثابت ہو گیا ہے ۔ ایس پی کینٹ عمر حیات چیمہ کے مطابق پروفیسر سلمان نے کہا ہے کہ بچی کو باہر جانے سے منع کرتے تھے اور اسے ایک دو بار تشدد کا نشانہ بنایا تاہم بچی پر تشدد سے ایسا لگتا ہے کہ یہ سلسلہ کافی ماہ سے جاری ہے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بھکرسی ٹی ڈی مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی،ترجمان
عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے 800والے برانڈڈ کپڑے پہننے بارے اپنے بیان کی وضاحت کر دی
چیئرمین لاہور بورڈ کی امتحانی مراکز کلاس رومز کی بجائے تعلیمی اداروں کے ہالزمیں منتقل کرنے کی ہدایات ..
پی ایچ اے ہیڈکوارٹر جیلانی پارک میں ہارٹی کلچر ڈائریکٹرز کا اجلاس
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
جاپانی ثقافتی قونصلرکا الحمرا آرٹس کونسل کا دورہ
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
لاہور،50ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد کا سینٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ
لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ،مزید 5 ملزمان گرفتار
سارہ احمد کی جانب سے چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کو ارسال کر دیا گیا،ترجمان
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
ہدایتکار حسن طارق کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
-
شاہ محمود قریشی کے بھانجے آزاد رکن قومی اسمبلی کا سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے سے انکار
-
گجرات، ہسپتال کی سرجیکل وارڈ کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق متعدد افراد زخمی