سندھ نیشنل فرنٹ کی بحالی یا (ن) لیگ میں رہنے کا فیصلہ ،ممتازبھٹو کی زیر صدارت اجلاس (کل) ہوگا،مسلم لیگ (ن) نے سردار ممتاز بھٹو کے خدشات سامنے آنے کے بعد ان سے رابطہ کر لیا ‘ ذرائع

اتوار 19 جنوری 2014 13:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) سندھ نیشنل فرنٹ کی بحالی یا مسلم لیگ (ن) میں ضم رہنے کے فیصلے بارے اہم اجلاس کل (پیر ) سردار ممتاز علی بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سے خدشات بڑھنے اور سندھ میں نظر انداز کئے جانے پر سردار ممتاز بھٹو نے اپنی سابقہ پارٹی سندھ نیشنل فرنٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل ( پیر ) کو دوپہر گیارہ بجے دہسر ہاؤس لاڑکانہ میں طلب کیا ہے جس میں مسلم لیگ(ن) میں رہنے یا علیحدگی کے حوالے سے ساتھیوں سے مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی اور لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے ۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے سردار ممتاز بھٹو کے خدشات سامنے آنے کے بعد ان سے رابطہ بھی کر لیا ہے ۔یاد رہے کہ سردار ممتاز بھٹو نے لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کر کے سندھ نیشنل فرنٹ کو مسلم لیگ (ن) میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں