پنجاب میں3روزہ قومی انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی
تازہ ترین : 1
پنجاب میں3روزہ قومی انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی

پنجاب میں3روزہ قومی انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء)پنجاب میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم (کل) پیر سے شروع ہو گی ۔ 22 جنوری تک جاری رہنے والی پولیو مہم میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے حفاظت کے قطرے پلائیں گی۔تین روزہ مہم کے سلسلہ میں ریلوے اسٹیشنز ، ہوائی اڈوں ،بس اسٹینڈز اور دیگر پبلک مقامات پر بھی کاؤنٹر قائم کئے جائینگے ۔اس مہم کے دوران کروڑوں بچوں کو پولیو سے حفاظت کی ویکسین دی جائے گی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/01/2014 - 13:22:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں