پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند، حادثات میں 4 افراد ہلاک

اتوار 19 جنوری 2014 11:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2014ء) ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی تاہم ملک کے زیادہ تر حصوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ ملک کے بالائی شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ گلگت بلتستان اور قبائلی علاقوں میں درجہ حرارت گرا ہوا ہے۔

اور معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ بلوچستان میں یخ بستہ ہواؤں نے سردی بڑھا دی ہے اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم ہے۔ لاہور میں شدید دھند کے باعث موٹر وے اور ائیر پورٹ بند کر دیا گیا۔ شدید کہر کی وجہ سے فضائی اور زمینی ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔ ملتان اور گردو نواح میں بھی گہری دھند سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار ہوئی۔ لاہور میں صبح کا آغاز دھند سے ہوا جبکہ دن کے اوقات میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیان شب کے آخری پہر میں دھند پڑنے کا سلسلہ شروع ہوا جو صبح تک جاری رہا۔ جس کے باعث موٹر وے اور علامہ اقبال ائیر پورٹ بند کر دیا گیا اور ریل گاڑیوں کی آمد ورفت بھی متاثر ہوئی تاہم دھند میں دن کے اوقات میں بہتری ظاہر کی جا رہی ہے اور یہ بتدریج کم ہوتی جائے گی۔

حد نگاہ کم سے کم 20 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد رہا چوبیس گھنٹے کے دوران زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جب کہ کم سے کم 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ ملتان اور گردونواح میں شدید دھند حد نگاہ 200میٹر تک پہنچ گئی ملتان اور گردو نواح کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 7 اعشاریہ 5 سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 19 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ دھند کے باعث شہری علاقوں میں حد نگاہ 200 میٹر جبکہ دیہی علاقوں میں 100 سے 150 میٹر تک ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ہے اور دھند کا یہ سلسلہ ایک روز تک جاری رہے گا جبکہ جنوبی پنجاب میں دھند کے باعث ٹرینوں کی آمدو رفت شدید متاثر ہوگئی ہے کراچی سے راولپنڈی جانیوالی پاکستان ایکسپریس 4 گھنٹے، کراچی سے لاہور جانیوالی کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے، کراچی سے ملتان آنیوالی زکریا ایکسپریس 2 گھنٹے اور کراچی سے پشاور جانیوالی تیز گام 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں