پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی تیز رفتار ترقی کے جامع پروگرام پر ..

پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی تیز رفتار ترقی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے ‘ پارلیمانی سیکرٹری ویمن ڈیلپمنٹ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی تیز رفتار ترقی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں کی بہتری کے لئے انقلابی اقدامات رہی ہے مسلم لیگ ن ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کوشاں ہے عنقریب پاکستان دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کر لے گا، مسلم لیگ ن کی قیادت پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں مخلص ہے۔

وقت اشاعت : 17/01/2014 - 15:53:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں