پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے تیس رکنی اسکواڈ کیاعلان کیلئے آئی سی سی ..
تازہ ترین : 1

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے تیس رکنی اسکواڈ کیاعلان کیلئے آئی سی سی سے مہلت مانگ لی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے تیس رکنی اسکواڈ کیاعلان کیلئے آئی سی سی سے مہلت مانگ لی۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے مینزاورویمنزٹیموں کے ممکنہ تیس کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کوبھجوانیکی آخری تاریخ تھی۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں کے نام بھجوانے کیلئے آئی سی سی سے مہلت مانگ لی ہے۔ پی سی بی نے موقف اختیارکیا کہ ذکاء اشرف نے ایک روز قبل چیئرمین کا چارج سنبھالا ہے اسلئے ٹیم کے اعلان میں تاخیرہوسکتی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے ابتدائی تیس کھلاڑیوں کا اعلان ایک دوروزمیں کردیا جائیگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/01/2014 - 14:27:25

اپنی رائے کا اظہار کریں