حکومت نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی بحالی کو چیلنج کرنیکا فیصلہ کرلیا
تازہ ترین : 1

حکومت نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی بحالی کو چیلنج کرنیکا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء)حکومت نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی بحالی کو چیلنج کرنیکا فیصلہ کرلیاہے آئندہ ایک دو روز میں درخواست دائر کئے جانے کاامکان ہے ۔ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ اورکھیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ذکااشرف کی بحالی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکا اشرف کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز بحال کیا تھا۔

20 جولائی 2013 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہی چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کو کام کرنے سے روکا تھا جس کے بعد ذکا اشرف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس لڑنے کا فیصلہ کیا۔ جس کا فیصلہ گزشتہ روز ذکااشرف کے حق میں دیا گیاتھا۔ حکومت کی طرف سے آئندہ ایک دو روز میں سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/01/2014 - 13:31:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں