عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے عالمی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان

جمعرات 16 جنوری 2014 17:38

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے عالمی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اپنی بہن کی رہائی کےلیے مارچ میں عالمی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا، کہتی ہیں حکومت صرف تسلیاں دے رہی ہے۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ حکمران اگر اپنے آپ کو مجبور سمجھتے ہیں تو وہ سب سے بڑے بے وقوف ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے اور ہماری پاکستانی ایمبسی کی جانب سے اقدامات نہیں ہو رہے ہم روزانہ کی بنیادوں پر ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ہمیں کچھ جواب نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی صاحبزادی صرف سیاسی بیانات جاری کر رہے ہیں عملی اقدامات نہیں لہذا ہم مارچ میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے عالمگیر تحریک کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں