عوامی مسائل کے حل کیلئے دزیراعلیٰ کوسابقہ ادوار کی طرح مینار پاکستان پر ٹینٹ اور سڑکوں پر احتجاج کرنا چاہیے ‘ میاں کامران سیف

جمعرات 16 جنوری 2014 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا کہ بجلی اور سوئی گیس کی بندش پرعوام پریشان اور سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں، بچے سکولوں میں اور بڑے اپنے کاروبار پر ناشتہ کیے بغیر جانے پر مجبور ہیں عوامی مسائل کے حل اور بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سابقہ ادوار کی طرح مینار پاکستان پر ٹینٹ لگائیں اور عوام کے ساتھ مسئلہ کے حل تک سڑکوں پر احتجا ج کریں کیونکہ عوام نے ان سے امیدیں وابستہ کیں اور انہیں مسائل کے حل کے لیے منتخب کیا تھا اوروہ انہیں حل کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں 30سے 40فیصد اضافہ بیڈ گورننس کی انتہا ہے ، حکومت نان ایشوز میں الجھ کر عوامی مسائل سے توجہ ہٹا بیٹھی ہے انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے اخراجات کیلئے3کھرب60کروڑ روپے کے نئے نوٹ چھاپنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے نوٹ چھاپنا مسائل کا حل نہیں کیونکہ نوٹ چھاپنے سے افراط زر میں اضافہ اور مہنگائی کنٹرول سے باہر ہوجاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کیلئے بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب اور سفید پوش عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے ۔ بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے،یہی وجہ ہے کہ حکومت بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے مختلف حیلے بہانے بنا رہی ہے۔حکمرانوں کومعلوم ہوچکا ہے کہ اگر بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تو ان کی مصنوعی مقبولیت کا بھر م کھل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں