ڈرامہ سیریل ” زندگی ہاتھ بڑھا “ ناظرین کیلئے بہترین ڈرامہ سیریل ثابت ہو گئی ‘ ثناء

جمعرات 16 جنوری 2014 13:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ میری پی ٹی وی ہوم سے آن ائیر ہونے والی ڈرامہ سیریل ” زندگی ہاتھ بڑھا “ ناظرین کیلئے بہترین ڈرامہ سیریل ثابت ہو گئی ، میں نے اس میں افغان دوشیزہ کا کردار ادا کیا ہے جو کہ ایک حقیقی کردار ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اس ڈرامہ سیریل کے رائٹر اور ڈائریکٹر آغا عباس نے جس طرح اداکاروں سے ان کی صلاحیتوں کے مطابق کام لیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ایک با صلاحیت اور ذہین ڈائریکٹر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کا بڑا مزا آیا ہے اور آئندہ بھی اس طرح کے پراجیکٹ کرتی رہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں