اداکارہ حنا دلپزیر 47برس کی ہو گئیں

جمعرات 16 جنوری 2014 13:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) اداکارہ حنا دلپزیر 47برس کی ہو گئیں ۔ حنا دلپزیر 16جنوری 1966 ء کو کراچی میں پیدا ہوئی ۔ ابتدائی تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی اور بعد میں اپنی فیملی کے ہمراہ یو اے ای چلی گئیں جہاں ان کے والد نوکری کرتے تھے ۔ چند سال دبئی میں گزارنے کے بعد وہ 2006ء کو واپس پاکستان آ گئیں ۔

(جاری ہے)

2008ء میں انہوں نے ٹی وی ڈرامہ سیریل ” یہ زندگی ہے “ میں اداکاری سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا جس میں ان کا کردار بڑا مقبول ہوا ۔

اس کے بعد سے وہ متعدد ڈرامہ سیریل میں کام کر رہی ہیں ۔ خاص طور پر آج کل ان کی ڈرامہ سیریل ” قدوسی صاحب کی بیوہ “ اور ” بلبلے “ انتہائی کامیاب ثابت ہوئی ،ڈرامہ سیریل ” بلبلے “ میں ”مومو“ کا کردار ان کی زندگی کا جز بن گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں