وزیراعلیٰ پنجاب سے قرشی انڈسٹریز کے وفد کی ملاقات،77کروڑ روپے کی پانی صاف کرنے والی دوائی مفت فراہم کرنے کا اعلان،صاف پانی پراجیکٹ کے تحت آئندہ پانچ سالوں میں صوبے کے تمام اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے‘ شہباز شریف ،شہبازشریف اور ان کی ٹیم کی صوبے کی ترقی کیلئے کارکردگی لائق تحسین ہے، شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے‘ اقبال احمد قرشی
بدھ 15 جنوری 2014 20:32
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی بے حد ضروری ہے ،صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور پنجاب حکومت شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے ،آئندہ پانچ سالوں میں صوبے کے ہر گھر تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے ،صاف پانی پراجیکٹ کے تحت تمام اضلاع میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جارہے ہیں ،قرشی انڈسٹریز کی جانب سے 77کروڑ روپے مالیت کی پانی صاف کرنے والی دوائی کی ایک کروڑ بوتلوں کی فراہمی نیک کام ہے اوراس کارخیر میں حصہ لینے والے دنیا اور آخرت دونوں کما رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قرشی انڈسٹریز کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر قرشی انڈسٹریز اور پارنٹرز نے 77کروڑ روپے مالیت کی پانی صاف کرنے والی دوائی آب نقرہ کی ایک کروڑ بوتلیں عوام کے لیے مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹریز ہائر ایجوکیشن ،صحت ،سکولز، ہاوٴسنگ، سوشل ویلفےئر اورایم ڈی نیسپاک بھی اس موقع پربھی موجود تھے ۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرشی انڈسٹریز اور پارنٹرز کی جانب سے پانی صاف کرنے والی دوائی کی فراہمی پر شکرگز ا رہیں۔ اس کار خیر میں حصہ لینے والوں کا انسانیت کی خدمت کا جذبہ لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ قرشی انڈسٹریز کی جانب سے واٹر پیوریفکشن پلانٹس کا منصوبہ بھی سود مند ثابت ہوگاتاہم یہ منصوبہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہونا چاہیے۔وزیراعلیٰ نے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی پانی صاف کرنے والی دوائی کے استعمال اور عوام الناس میں تقسیم کے عمل کی نگرانی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں آلودہ پانی کے زیادہ مسائل ہیں وہاں ترجیحی بنیادوں پر اس دوائی کا استعمال کیا جائے ۔دوائی کے استعمال کی مانیٹرنگ کی جائے اوراس کے نتائج کے بارے میں مجھے بھی آگاہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو پانی صاف کرنے والی دوائی کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے ضلع اور تحصیل کی سطح پر سیمینارز کا اہتمام کیا جائے۔قرشی انڈسٹریز کے اقبال احمد قرشی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے ہمیں ملکر کا م کر نا ہے۔حکومت اور عوام ملکر ہی فلاحی منصوبوں کو کامیابی سے آگے بڑھا سکتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ آلودہ پانی کی وجہ سے لوگ بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔شہریوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے صاف پانی کی فراہمی میں حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کارکردگی قابل ستائش ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب یونیورسٹی طلباء نے ٹام ٹرافی جیت لی
پنجاب بھر میں 1360 ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق، 1476زخمی ہوئے
پنجاب یونیورسٹی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام ’انشورنس اور تکافل‘ پر تقریب کل ہوگی
ڈی ایس پی رینک پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس 14مئی کو ہو گا
ماحولیاتی تبدیلی کے باعث آبی ذخائر اور دیگر وسائل متاثر ہورہے ہیں‘سارہ احمد
تعلیمی اداروں میں بے مقصد اور غیر اسلامی سر گرمیوں کے انعقاد کو فوری منسوخ کیا جائے‘ضیا ء الدین انصاری ..
ایک دوسرے کو گرانے ،ناکام بنانے کا سلسلہ بند کرنا ہو گا‘ شہزاد سعید چیمہ
خواجہ سلمان رفیق اورعمران نذیرکی زیر صدارت پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی میں اجلاس
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے‘وزیر تعلیم پنجاب
حج و عمرہ سے متعلق احکام علمائے کرام سے سیکھ کرجائیں ،حافظ محمد ابراہیم نقشبندی
جمہوری سسٹم کے تسلسل میں سب کی بقا ہے،ایک دوسرے کو گرانے اور ناکام بنانے کا سلسلہ بند کرنا ہو گا، شہزاد ..
کھاریاں ،خواجہ سرا کیس کی تفتیش درست سمت میں آگے بڑھا نے کی ہدایت
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کی حکومت ،عوام کے لیے ہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے‘وزیر تعلیم پنجاب
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
مالی سال 22اور23میں 100ارب کا ٹیکس جمع کرایا،میجر جنرل احمد شریف
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا میٹراورسولرسسٹم شیئرنگ کرکے چلانے پر صارف کو نوٹس جاری
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات، دوطرفہ امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال