وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے میونسپل سروسز کے شعبہ سے وابستہ بین الاقوامی ماہرین کے وفد کی ملاقات،شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی نہایت اہمیت کی حامل ہے ،حکومت پینے کے صاف پانی ،دیگر شہری سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے ،واسا کی کارکردگی بہتر بنانے اورفراہمی و نکاسی آب کے نظام کی اصلاح کیلئے بین الاقوامی ماہرین کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے،ماہرین کی مشاورت سے میونسپل سروسز کو بہتر بنانے کیلئے قابل عمل روڈ میپ وضع کیا جائے ‘ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی وفد کے ارکان سے گفتگو
بدھ 15 جنوری 2014 20:29
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے میونسپل سروسز کی فراہمی کے شعبہ سے وابستہ بین الاقوامی ماہرین کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون پر بات چیت ہوئی۔سیکرٹری ہاوٴسنگ،کمشنر لاہور ڈویژن،ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے ،ایم ڈی واسا،سی ای او اربن یونٹ اورمتعلقہ حکام کے علاوہ ٹورنٹو میونسپلٹی واٹر ڈویژن کینیڈا کے فیصل حق شاہین ،واٹر اینڈ سینٹیشن سپیشلسٹ مسرور احمد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
ایم ڈی ڈربن واٹر یوٹیلٹی ساوٴتھ افریقہ این اے میکلڈ اور ایم ڈی نیشنل واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن یوگنڈا ، ویلیم ٹی مہائروے نے فراہمی ونکاسی آب کے نظام کوبہتر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔(جاری ہے)
وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے بین الاقوامی ماہرین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل سروسز کے شعبہ سے وابستہ ماہرین کی لاہور آمد پر خیر مقدم کرتے ہیں۔
شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔پنجاب حکومت شہریوں کو پینے کے صاف پانی اور دیگرشہری سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے صرف کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا بے حد ضروری ہے اورواسا کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کے تجربات سے فائدہ اٹھا یاجائے ۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ماہرین کی مشاورت سے فراہمی و نکاسی آب کے نظام اور واسا کومتحرک ادارہ بنانے کے لیے روڈ میپ وضع کیاجائے۔وزیراعلیٰ نے واسا کو فعال اور متحرک ادارہ بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی ماہرین کی مشاورت سے فراہمی و نکاسی آب کے نظا م کی اصلاح کے لیے قابل عمل روڈ میپ وضع کرے۔ویلیم ٹی مہائروے نے یوگنڈا میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی خامیوں کی وجوہات اور اس نظام کی اصلاح کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یوگنڈااور جنوبی افریقہ میں اصلاحات کے ذریعے فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے ۔لاہورمیں بھی موثراصلاحات کے ذریعے فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار