سابقہ دورحکومت میں کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے لیسکو کے 300ملازمین کو فارغ کر دیا گیا

بدھ 15 جنوری 2014 16:15

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سابقہ حکومت کے دور میں ایک سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے 300ملازمین کو مدت پوری ہونے کے بعد فارغ کردیا ، فارغ ہونے والے ملازمین نے کہا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر کنٹریکٹ میں توسیع ہوتی ہے تاہم دو سیاسی جماعتوں کیوجہ سے ہمیں بیروزگار کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سابق حکومت نے ڈیلی ویجز پر پانچ سو ملازمین کو بھرتی کیا تھا جن میں سے 300ملازمین کوایک سال کا کنٹریکٹ پورا ہونے پر نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ باقی دو سو ملازمین کو بھی مدت پوری ہونے پر فارغ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

ان افراد کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کنٹریکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر توسیع ہوتی ہے تاہم یہ دو سیاسی جماعتوں کا معاملہ ہونے کی وجہ سے ہمیں بیروزگار کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں