جمہوریت ایک شجرسایہ دارہے مگر اپوزیشن والے اس کی شاخیں کاٹ رہے ہیں‘ کامران مائیکل
بدھ 15 جنوری 2014 15:32
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ جمہوریت ایک شجرسایہ دارہے مگر اپوزیشن والے اس کی شاخیں کاٹ رہے ہیں، حکومت ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے جبکہ اپوزیشن پارٹیاں انتشار کے درپے ہیں،اپوزیشن نے اپنے سیاسی فائدے کیلئے قومی مفادات کوداؤپرلگادیا، ملک میں تناؤاورتصادم کی کیفیت نہیں، ان افواہوں کے پیچھے بھی اپوزیشن کاہاتھ ہے ،اپوزیشن پارٹیوں کی حیثیت سے پی پی پی اورپی ٹی آئی کوحکومت پر سیاسی حملے کرنے کاحق ہے مگرانہیں ریاست کی سا لمیت پرکاری ضرب لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ اپوزیشن والے حکومت نہیں بلکہ ریاست کیلئے مشکلات کھڑی کررہے ہیں۔(جاری ہے)
حکومت کی داخلی اورخارجی پالیسیاں قومی مفادات اورزمینی حقائق سے مطابقت رکھتی ہیں مگراپوزیشن قیادت حکومت کودوسرے ایشوزمیں الجھانے پربضد ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کااعتماد بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے جبکہ اپوزیشن والے انارکی کوہوادے رہے ہیں۔
سابقہ حکومت سے ورثہ میں ملے بحرانوں کابوجھ ہماری حکومت کی کارکردگی پراثراندازہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سے پچھلے حکمرانوں نے مقروض ملک ،مفلوج معیشت اوراندھیروں کے سواکچھ نہیں چھوڑا مگر11مئی 2013ء کوپاکستان میں تبدیلی کاجوسورج طلوع ہواتھااس کی روشنی سے مایوسی کاگہرا اندھیراچھٹ گیاہے ،عنقریب دوسرے بحران اورطوفان بھی تھم جائیں گے ۔ وزیراعظم میاں نوازشریف اپنے عزم واستقلال سے پاکستان کوٹیک آف کی پوزیشن پرلے آئے ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری