(ن) لیگ کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آرہی ہے‘ میاں عرفان دولتانہ

پیر 13 جنوری 2014 15:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آرہی ہے، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہا رکر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غربت، بے روزگاری، انتہا پسندی کے خاتمے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے سرمایہ کاری کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ پاکستان دنیا کا خوش قسمت ملک ہے جس کی بڑی آبادی کا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہیں۔ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں بااختیار بنا کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں