حکومت کو طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے فیصلہ کرنا چاہئے‘ پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب

پیر 13 جنوری 2014 15:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی سے ریاست کمزور ہو رہی ہے اور دہشت گردی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے فیصلہ کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نواز شریف خوش نصیب ہیں کہ ان کو اتنی بڑی سپورٹ حاصل ہے مگر وہ ابھی تک اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں