پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، ڈاکوؤں اور لٹیروں کا راج قائم ہو چکا ہے‘ یاسر گیلانی

پیر 13 جنوری 2014 13:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور پی پی 137 کے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، ڈاکوؤں اور لٹیروں کا راج قائم ہو چکا ہے‘ صوبہ میں گڈ گورنس کا نعرہ لگانے والے نااہل حکمرانوں نے صوبہ کو جرائم پیشہ لوگوں کیلئے محفوظ پناہ گناہ بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران کے ساتھ کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)والے ہر روز صوبے میں گڈ گورنس کے نعرے لگاتے ہیں لیکن ان کی عملی کارکردگی زیرو ہے اور صوبہ میں کہیں بھی حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں