پنجاب میں2لاکھ سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ضائع

پیر 13 جنوری 2014 13:05

پنجاب میں2لاکھ سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ضائع

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کے بعد2لاکھ سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ضائع ہوگئے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب میں30جنوری کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جانے کے باقاعدہ اعلان کے بعدکاغذاتِ نامزدگی اور فیسیں جمع کرانیوالے امیدوارفکرمیں پڑگئے۔

الیکشن کمیشن ذرائع نے لاہور میں بتایاکہ امیدوار فکرمندنہ ہوں،سیکیورٹی فیس کی رسید سنبھال کررکھیں، نیا شیڈول آنے پریہی رسید کام آئے گی۔تاہم نیا انتخابی شیڈول آنے پرنامزدگی فارم بھی نئے جاری کئے جائیں گے۔اس طرح بلدیاتی انتخابات کیلئے جمع شدہ 2لاکھ سے زائد کاغذات نامزدگی ردی بن گئے ہیں،جنہیں ردی میں فروخت کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں