ترکی کی فلم ” محبت ایک اتفاق “ تاخیر کا شکار ،17جنوری کی بجائے رواں ماہ نمائش کی جائیگی

پیر 13 جنوری 2014 13:01

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) ترکی کی پاکستان میں نمائش کے لئے پیش کی جانیوالی فلم ” محبت ایک اتفاق “ ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ترکی زبان کی یہ فلم اردو میں ڈبنگ کر کے 17جنوری کو پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جانی تھی تاہم نا گزیر وجوہات کی بناء پر اس میں تاخیر ہو گئی ہے۔ اب یہ فلم رواں ماہ کے آخر میں نمائش کے لئے پیش کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں