حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت ہمارے لئے تمام تہواروں سے بڑھ کر ..

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت ہمارے لئے تمام تہواروں سے بڑھ کر خوشی کا دن ہے ‘ شوبز شخصیات

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) شوبز شخصیات نے کہا ہے کہ آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت ہمارے لئے تمام تہواروں سے بڑھ کر خوشی کا دن ہے ، اگر ہم اپنی زندگیوں کو نبی آخر الزمان کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق گزارنا شروع کر دیں تو مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں ۔ سینئر اداکار مسعود اختر ، قوی خان ، نعمان اعجاز ‘ شبیر جان ، عذرا آفتاب ، فضیلہ قاضی ، نعمان احمد ، نبیل ، ثناء ، ریشم نے جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس دن کو اسلامی نقطہ نظر سے منانا چاہیے ، بعض مقامات پر خوشی منانے کے جو طریقے اپنائے جاتے ہیں وہ شرعی لحاظ سے درست نہیں ہیں ۔

اس دن کی مناسبت سے ہمیں زیادہ سے محافل کا انعقاد کر کے آپ نبی کریم پر درود بھیجنا چاہیے ۔ گلوکارہ سائرہ نسیم ، رحیم شاہ ، وارث بیگ ، نصیبو لعل نے کہا کہ اگر ہم اپنے پیارے آقا حضرت محمد ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں پر زندگی گزارنا شروع کر دیں تو ہم مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں ۔ نبی کریم کی ولادت کا دن ہمارے لئے خوشیوں کا باعث ہے اور یہ تمام تہواروں سے بڑھ کر خوشی کا دن ہے ۔ ہمیں اس دن اپنی زندگیوں کو نبی کریم کے بتائے ہوئے طریقوں پر گزارنے کا عہد کرنا چاہیے ۔

وقت اشاعت : 13/01/2014 - 13:01:10

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں