قومی ہاکی ٹیم کے ایشین گیمز میں شر کت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ، حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا

پیر 13 جنوری 2014 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) قومی ہاکی ٹیم کے ایشین گیمز میں شر کت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں تاہم حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سابق ہاکی اولمپئینز اختر رسول رواں ہفتے بین الصوبائی رابطے کے وزیر میاں ریاض پیر زادہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام سے ملاقات کریں گے اور انہیں قومی ہاکی ٹیم کی ایشین گیمز میں شر کت کے بارے میں اعتماد میں لیں گے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک میں دو اولمپک ایسو سی ایشن کی وجہ سے پیدا ہونے والے دباؤ کے بعد ملک کی اہم شخصیات کو تمام صورت حال سے آ گاہ کر دیا جس میں کہا گیا کہ ایشین گیمز میں عدم شرکت کی وجہ سے پاکستان کو اگلے اولمپک گیمز میں حصہ لینے کیلئے اولمپک گیمز کا کوالیفائی راؤنڈ کھیلنا پڑیگا جس کے بعد صورت حال میں تبدیلی کے آ ثار پیدا ہوگئے ہیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں