وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی ملاقات
تازہ ترین : 1

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی ملاقات

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لیے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے سابق دور سے بڑھ کر عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کرے گی۔

پنجاب کومثالی صوبہ بنائیں گے۔رواں مالی سال حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اوران کی فلاح وبہبود کے لیے اربوں روپے مختص کیے ہیں۔تعلیم، صحت،انفراسٹرکچر،توانائی اوردیگر شعبوں کی بہتر ی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی پر زوردیا کہ وہ عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔اس موقع پر اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کامو ں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2014 - 20:20:24

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں