بھارت نے ڈاکٹر طاہر القادری کو ویزا دینے سے انکار کردیا
تازہ ترین : 1
بھارت نے ڈاکٹر طاہر القادری کو ویزا دینے سے انکار کردیا

بھارت نے ڈاکٹر طاہر القادری کو ویزا دینے سے انکار کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2014ء)بھارت نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ترجمان تحریک منہاج القرآن قاضی فیض کے مطابق ڈاختر طاہرالقادری کو بھارت کے ایک ماہ کے دورے کے دوران مختلف مذہبی اجتماعات اور کانفرنسز سے خطاب کرنا تھا۔ بنگلور میں 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی رات منعقدہ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت ڈاکٹر طاہرالقادری کی سب سے اہم مصروفیت تھی تاہم بھارتی سفارت خانے نے اپنے ملک میں جاری انتخابی سرگرمیوں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث انہیں ویزہ دینے سے معذرت کرلی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے بنگلور کی عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کے ساتھ ساتھ کینیڈا کی شہریت کے بھی حامل ہیں اور وہ کینیڈا کے سفری دستاویزات کے ذریعے مختلف ممالک کے دورے کرتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2014 - 13:22:54

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

  • mm ali Says : 12/01/2014 - 19:18:41

    taher quadri india kiyon aana chatha hai kia isay iskay yahood wa nasara jaisay aaqaon nay ab hindustan kay musalmano main nifaq paida karnay ka hukum diya hai taherul qadri yahood wa nasara aur parvez masharaf daku ka agent hai

    Reply to this comment
  • AMJAD AWAN Says : 12/01/2014 - 15:42:16

    BHUAT ACHA HUA JANAB YAH QADRI NAI HA PADRI KA BACHA HA MALL AKHTA KAR RAHA HA AUR AWAM KO BEKUAF BNA HAR RAHA HA

    Reply to this comment

اپنی رائے کا اظہار کریں