تحریک انصاف ویمن ونگ لاہور کی صدر نیلم اشرف کے جواں سال صاحبزادے کی پراسرار ہلاکت ، پولیس نے ڈکیتی مزاحمت کا واقعہ ، قتل اور بعد ا زاں خود کشی قراردیدیا ، سر کے پیچھے گولی کا نشان ہے ،ورثاء۔ اپ ڈیٹ
ہفتہ 11 جنوری 2014 23:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 جنوری ۔2014ء) تحریک انصاف ویمن ونگ لاہور کی صدر نیلم اشرف کے جواں سال صاحبزادے کی پراسرار ہلاکت ، پولیس نے ڈکیتی مزاحمت کا واقعہ ، قتل اور بعد ا زاں خود کشی قراردیدیا جبکہ ورثاء نے کہا ہے کہ یہ خود کشی نہیں بلکہ قتل کا واقعہ ہے پولیس اصل حقائق سامنے لائے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر نے واقعے پردلی رنج وغم کااظہار کیا ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی کے رنگ روڈکے قریب ڈکیتی مزاحمت پرنوجوان کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی جسے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھاکہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔پولیس جائے وقوعہ پرپہنچی اوراسے ڈکیتی مزاحمت پر ہی قتل بتایا گیا ۔(جاری ہے)
مقتول کی شناخت نعمان اشرف کے نام سے ہوئی اور مقتول تحریک انصاف ویمن ونگ لاہور کی صدر نیلم اشرف کا صاحبزادہ تھا۔
ایس پی طارق عزیز کے مطابق ابتدائی تفتیش کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ قتل دوران ڈکیتی نہیں ہو اکیونکہ مقتول کا موبائل اور پر س اس کے پاس پڑے ہوئے ملے ہیں ۔مقتول کی والدہ کے مطابق نعمان اشرف کماہاں کے نزدیک واقعہ قصبہ کو ٹ مدھاواسنگھ میں اپنے دوست وارث کو ملنے گیا تھا اور شک ہے کہ انہوں نے اسے قتل کر کے بند روڈ کے قریب رنگ روڈ پر پھینکا ہے ۔ مقتول کی والدہ کے شک کی بنیا دپر پولیس نے تین ملزمان وارث ،اس کے بھائی امانت اور والد عبدالرشید کو گرفتار کر لیا ہے ۔تھوڑی دیر بعد پولیس نے موقف اپنایا کہ یہ بظاہر خود کشی کا واقعہ لگتا ہے کیونکہ لاش کے پاس سے موبائل بھی ملا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ نعمان اشرف کی 14فروری کو شادی طے پا چکی تھی ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،پنجاب کے صدراعجاز چوہدری‘ جنرل سیکرٹری یاسمین راشدنے واقعے پرانتہائی رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے سوگوار خاندان کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نعمان اشرف کا قتل انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، چور اور ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں اور انہیں کوئی پکڑنے والا کوئی نہیں ہے پولیس پنجاب کے حکمرانوں کے تحفظ پر لگی ہوئی ہے جب کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر نعمان اشرف کے قاتلوں کو پولیس گرفتار کرے اور بیگناہ نعمان اشرف کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے ، تحریک انصاف نیلم اشرف کے غم میں برابر کے شریک ہے اور ہم دعا کرتے ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت