ن لیگ ”ہسٹری ٹھیک کرتے کرتے“ مزید خراب نہ کر دے‘ چوہدری پرویزالٰہی ،پرویزمشرف پر مشکل وقت میں کیس پر ہمارا موٴقف اصولی ہے، کیس سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا، افراد نہیں نظام اہم ہے، حکومت 5 سال پورے کرے،مریم نواز بیٹی ہے اسکی سکیم کی کامیابی چاہتے ہیں، آصف زرداری بہتر انسان نظر آئے، پرویزمشرف نے انتظامی امور میں مداخلت نہیں کی‘میڈیا کو جوابات
ہفتہ 11 جنوری 2014 23:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 جنوری ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کیس کے بارے میں (ن) لیگ والے کہتے ہیں کہ ہم ہسٹری ٹھیک کر رہے ہیں کہیں یہ ٹھیک کرنے کے چکر میں مزید خراب نہ کر دیں، پرویزمشرف پر مشکل وقت ہے ان کے کیس میں ہمارا موٴقف اصولی ہے، ہم نے آخر وقت تک نوازشریف کا بھی ساتھ دیا، وہ اچانک ہمیں پارٹی سے نکال کر سعودیہ چلے گئے تو بھی یہاں ان کے بچوں اور کاروبار کو تحفظ دیا، مریم نواز ہماری بیٹی ہے اس کی سکیم کی کامیابی چاہتے ہیں۔
وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ پرویزالٰہی نے موجودہ حکومت کے 5 سال پورے کرنے کے بارے میں پوچھنے پر کہا کہ پچھلی حکومت نے 5 سال پورے کیے یہ بھی 5 سال پورے کر لیں مدت پوری کرنے کیلئے افراد میٹر نہیں کرتے بلکہ نظام میٹر کرتا ہے یہ چلنا چاہئے۔(جاری ہے)
پرویزالٰہی نے کہا کہ صدر زرداری بہت بہتر انسان نظر آئے ان کے ساتھ کام کرنے کا زیادہ موقع نہیں ملا مگر انہوں نے کبھی کسی کام میں مداخلت نہیں کی جبکہ پرویزمشرف بھی انتظامی امور میں مداخلت نہیں کرتے تھے۔
پرویزمشرف کی حمایت کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری خاندانی روایت ہے کہ ہم مشکل میں کسی کو نہیں چھوڑتے، پرویزمشرف اس وقت مشکل میں ہیں، ہمارا کہنا ہے کہ 12 نومبر 99ء سے احتساب کریں کیونکہ یہی 3 نومبر 2007ء کے اقدام کی وجہ بنا لیکن اس کیس سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا، یہ اپنے انتخابی وعدے پورے کرنے پر توجہ دیں، عوامی مسائل حل کریں۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ 12اکتوبر 1999ء کو آرمی نے ہمیں بھی ہاؤس اریسٹ رکھا اور نیب نے ہمارے گھروں کی ٹونٹیاں تک چیک کیں، نواز شریف کی حراست کے دوران انہیں ملنے ہم کراچی بھی گئے اور اعجاز بٹالوی صاحب کو ان کا کیس لڑنے کیلئے بھی آمادہ کیا یہ انہیں ضمانت کرانے کیلئے زور دیتے رہے پھر یہ اچانک باہر چلے گئے اور جانے سے پہلے شجاعت حسین، اعجاز الحق، راجہ بشارت اور مجھے پارٹی سے نکال گئے جس کے بعد ہم نے مسلم لیگ کو زندہ رکھنے کیلئے جدوجہد کی اور عام و بلدیاتی الیکشن بھی لڑے۔ پرویزالٰہی نے مزید ایک سوال پر کہا کہ میاں صاحبان کے باہر جانے کے بعد ان کے بچوں کا ہم جتنا خیال رکھ سکتے تھے اس سے بڑھ کر رکھا، میاں صاحب کا مِلز منیجر مونس الٰہی کے دفتر میں اکثر اپنی شوگر ملوں کے اور دیگر مسائل لے کر آتا تھا جسے ہم فوراً حل کراتے تھے، بے انتہا پریشر کے باوجود ہم نے ایک دن بھی ان کی کوئی مل بند نہیں ہونے دی، سعودی عرب سے شہباز شریف اپنے اور نواز شریف بیٹے کے علاج کیلئے باہر جانا چاہتے تھے تو ہم نے ان کو پورا سپورٹ کیا لیکن 2008ء کے بعد حمزہ شہباز سے ملاقات نہیں ہوئی۔ انہوں ے کہا کہ ہم منفی سیاست نہیں کرتے آج سب کہتے ہیں کہ مشرف آپ کے خلاف تھا تو آپ نے اس کی مدد کیوں کی؟ جبکہ ن لیگ والے ہمارے بچوں پر کیس بناتے رہے ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں لیکن اللہ کے فضل سے ہم عدالتوں سے سرخرو ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے ساتھیوں سے ملاقات ہو تو میں یا چوہدری شجاعت حسین صاحب گلہ نہیں کرتے کیونکہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز کیانی کا دور اچھا تھا، سوات میں انہوں نے قیام امن کیلئے کامیاب آپریشن کیا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری
لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد
وزیر بلدیات پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،لاہور ری ویمپنگ پلان میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا
لاہور، دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
کمشنر کی زیرِ صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے اطلاق وستھرا پنجاب کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے ہائی و ہایئر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرنے حلف اٹھا لیا،سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
سوئی ناردرن کاگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 162 کنکشن منقطع، جرمانہ عائد
لاہورہائیکورٹ کی کامیاب امیدوارکے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست پر مدمقابل امید وار کو ترمیم ..
لاہورہائیکورٹ،سیاستدانوں کے نام پر سرکاری عمارتوں ،شاہراہوں ودیگر مقامات کو منسوب کرنے کیخلاف درخواست ..
پرویز الہی ٰکیخلاف دو مختلف مقدمات میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت دو مئی تک ملتوی
پراسیکیوشن دفتر میں کیسوں کا ریکارڈ گم کرنے پر دو کلرکوںکو ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت