ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی ایجوکیشن ٹیم کو روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک آویرنس پر لیکچر جاری رکھنے کی ہدایت
ہفتہ 11 جنوری 2014 17:00
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز نے شہریوں کے محفوظ سفر، جان و مال کے تحفوظ اور ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے کا احساس بیدار کرنے کیلئے سٹی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز چوہدری محمد اظہر گجرنے روڈ سیفٹی اینڈٹریفک آویرنس کے حوالے سے ترتیب دیئے جانے والے پروگراموں اورلیکچرز کے طریقہ کار کو چیک کیا۔
انہوں نے انچارج ایجوکیشن یونٹ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ایجوکیشن ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ سکول و کالجز کیلئے لیکچرز کا شیڈول جاری کیا جائے،ہر طبقہ ہائے فکر کیلئے علیحدہ علیحدہ لیکچرتشکیل دیئے جائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے ایجوکیشن یونٹ کو تنبیہ کی کہ وہ تعلیمی اداروں کے علاوہ ویگنوں،بسوں،رکشوں کے ڈرائیورز سمیت پبلک مقامات،سرکاری وغیر سرکاری ادارو اں اورمختلف آرگنائزیشنز میں جا کر ٹریفک لیکچرز کا اہتمام کر یں۔
انہوں نے کہاکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین کا احترام اور ان کی پاسداری کرنے کا احساس اجاگر کرنے سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ اور منظم ٹریفک کا حصول ممکن ہوگا۔ انہوں نے ایجوکیشن سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک لیکچرزکے ذریعے شہریوں کو اس بات کا احساس دلائیں کہ ٹریفک قوانین شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ہی بنائے جا تے ہیں اور ان پر عمل پیرا ہونے پرانہی کا فائدہ ہے۔ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے زیادہ سے زیادہ آگاہی دیکرحادثات کوکم سے کم اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا دورہ، لاہور رنگ روڈ کی سدرن لوپ کا بھی ..
لاہور ، شالیمار باغ میں دو روزہ ثقافتی کھیلوں کے پروگرام کا انعقاد
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ..
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء
لاہور پولیس کے زیرِانتظام کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کومسلسل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں
گندم کی خریداری ، جماعت اسلامی کے زیراہتمام پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ
سیاسی جماعتیں، ادارے آئین کی تابعداری کیلئے تیار ہیں تو گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز ہوسکتا ہی: حافظ نعیم ..
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز ،ہاکی فائنل میں گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی اور سپیرئیر یونیورسٹی مدمقابل ..
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع
روٹیشن کی وجہ سے ٹیم کا کمبی نیشن بن گیا ہے،ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے‘پاکستان کرکٹ ٹیم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف