جدید دور میں تیز ترین ذرائع مواصلات ہوں گے تو ملک ترقی کرے گا‘ چودھری برجیس طاہر

ہفتہ 11 جنوری 2014 16:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چودھری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ جدید دور میں تیز ترین ذرائع مواصلات ہوں گے تو ملک ترقی کرے گا، مسائل عارضی نہیں مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی جارہی ہے ،کھیت سے منڈی تک پختہ سٹرکوں کی تعمیرحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کسان کو فصل کا درست معاوضہ ملے گاتو کسان خوشحال ہوگا اور ملک ترقی کرے گا۔

وہ ہفتہ کے روز صفدآبادکے نزدیک ترکھانا والا تاعبداللہ پور پختہ سٹرک کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر عوام کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو درپیش مشکلات حل کرنے کے لیے دن رات مصروف عمل ہے ،موجودہ دور میں جدید اور تیز ترین ذرائع مواصلات کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا جس ملک کے پاس جتنے جدید اور تیز ذرائع مواصلات ہوں گے وہ ملک اتنا ہی زیادہ تیزی سے ترقی کرے گا۔

(جاری ہے)

ماضی کی حکومتوں نے ذرائع مواصلات کے شعبہ کو نظرانداز کیے رکھا حالانکہ کے نئے ہائی ویز اور موٹرویز جدید دور کی ضرورت تھے۔ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ذرائع مواصلات اور توانائی کے بحران کے حل کو اپنی ترجحات میں شامل کیا ملک میں چین کے تعاون سے ایک بڑی شاھراہ اقتصادی راہداری کی تعمیرکا فیصلہ کیا جو چین کے شہر کاشغر سے شروع ہوکر پاکستان کے ساحلی شہر گوادر تک تعمیر ہوگی اور خطے کی تقدیر بدل دے گی۔

لاہور سے کراچی تک ایک جدید موٹروے تعمیر ہوگا۔جو نقل وحمل کی تیز ترین ترسیل کے لیے اہم کردار ادا کرے گاجب کہ پنجاب کے بڑے بڑے شہروں میں میٹروسسٹم کے تحت عوام کی سہولت کے لیے جدید بسیں چلائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کھیت سے منڈی تک پختہ سٹرکوں کی تعمیر کی منصوبہ بندی بھی کررہی ہے تاکہ کسان کی اجناس کو بروقت منڈی تک پہنچائے جاسکے اور اُسے اُس کا اصل معاوضہ مل سکے ۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے صرف شہروں میں ہی نہیں دیہاتوں بھی جارہی ہیں۔ سیوریج سسٹم پختہ نالیاں اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے دیہاتوں میں مکمل ہورہے ہیں جس سے عوام کی اکثریت مستفید ہوگی۔وفاقی وزیر نے صفدرآباد کے نزدیکی گاو،ں چک 42آر بی میں بھی مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت انھیں بروقت مکمل کیا جائے اور کا م کے معیا ر پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں