اسلم خان کی شجاعت اورشہادت نے انہیں امرکردیا،،وہ بجاطورپراعلیٰ ترین اعزاز کے مستحق ہیں‘ کامران مائیکل
ہفتہ 11 جنوری 2014 16:39
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ محمداسلم خان کی شجاعت اورشہادت نے انہیں امرکردیا ،محمداسلم خان شہید نے دہشت گردوں کیخلاف مزاحمت اوراستقامت کی تاریخ رقم کی ،وہ بجاطورپراعلیٰ ترین اعزاز کے مستحق ہیں،محمداسلم خان شہید نے استحکام پاکستان اورقیام امن کیلئے جان قربان کردی مگردہشت گردوں کے آگے سرنڈرنہیں کیا ،ہزاروں جانبازوں کی شہادتوں کے باوجودپاکستان کی عوام اورسکیورٹی فورسز کامورال ہائی ہے ،شدت پسند عناصربندوق اوربارود کے زورپر پاکستان اورپاکستانیوں کویرغمال نہیں بناسکتے،وفاقی حکومت پاکستان کوامن وآشتی اورتعمیروترقی کاگہوارہ بنانے کیلئے کوشاں ہے۔
اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ دہشت گردوں نے اب تک ہم سے ہمارے کئی ہیروزکوچھین لیا مگروہ بحیثیت قوم ہماراحوصلہ پست کرنے میں ناکام رہے ۔(جاری ہے)
پاکستان کے غیورعوا م اپنے شہیدوں اورغازیوں کوفراموش نہیں کرتے،محمداسلم خان شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے محمداسلم خان شہید اور ہنگو کے طالبعلم اعتزازحسن شہید کی پذیرائی خوش آئنداورقابل قدر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگردہشت گردوں کے پاس خودکش حملے کیلئے لوگ ہیں توپاکستان کے پاس بھی محمداسلم خان شہید سے جانثاروں اورجانبازوں کی کمی نہیں ہے۔دہشت گردوں کے حملے سے اگرپاکستا ن کاایک جانبازآفیسر یااہلکارشہیدہوتا ہے تواس کی جگہ دس آفیسرزاوراہلکار فرض منصبی کی بجاآوری کیلئے سینہ تان کرکھڑے ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس ملک کے آفیسرزاوراہلکاروں کے ساتھ ساتھ عوام بھی جذبہ شہادت سے سرشارہوں اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وساکھی میلہ کی تقربیات میں سکھ یاتریوں نے گورو دوار ے میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
لاہورہائیکورٹ، ایم این اے عمر فاروق کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 28 مئی تک ملتوی
لاہورہائیکورٹ، جلسہ کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجوا دی گئی
جناح برن اینڈ ری کنسٹرکٹو سرجری سنٹر میں برن پری وینشن واک ،آگاہی سیمینار کا انعقاد
سول سروسزا کیڈمی میں زیر تربیت افسران کا سول سیکرٹریٹ کا مطا لعاتی دورہ
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 2گمشدہ بچیوں کو والدین سے ملوادیا
لاہورمیں مضر صحت جوس ،جعلی کولڈ ڈرنک کی ترسیل ناکام بنا دی گئی
نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید تربیت کو ترجیح دی جائیگی‘خواجہ ..
واپڈا نے منگلا بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے ایک اور پیکیج کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
لانڈھی خودکش حملہ آوروں سے کیا اسلحہ ملا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ آ گئی
-
کراچی، لانڈھی خود کش حملہ، 2 ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت