جعلی ویڈیو بنانے کیلئے 22ہزار ڈالر خرچ کئے گئے ،سازش کے پیچھے ریما ، وینا اور عمائمہ ملک کا ہاتھ ہو سکتا ہے، میرا
ہفتہ 11 جنوری 2014 12:47
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میری جعلی ویڈیو بنانے کیلئے امریکہ میں 22ہزار ڈالر خرچ کئے گئے ،اس سازش کے پیچھے اداکارہ ریما ، وینا ملک اور عمائمہ ملک کا ہاتھ ہو سکتا ہے ‘ ایک عورت کی اس طرح عزت اچھالنے والوں کو خدا کا خوف کرنا چاہیے اور میری حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ ایسا کرنے والوں کو شرعی قانون کے مطابق سر عام سنگسار کیا جائے ۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ میں نے انڈسٹری کی سولہ سال تک خدمت کی ہے اور میرے اوپر ایک بھی داغ نہیں ۔ جب میں نے ہسپتال کا پراجیکٹ شروع کیا عین اس وقت جعلی ویڈیو کا سامنے آنا میرے خلاف بہت بڑی سازش ہے ۔ میرا نے کہا کہ جو ویڈیو دکھائی جارہی ہے اس میں دونوں نے ماسک پہن رکھے ہیں ۔(جاری ہے)
میں نے اسکی تحقیقات کرائی ہیں جس کے مطابق یہ ویڈیو امریکہ میں تیار کی گئی ہے جس پر 22ہزار امریکی ڈالر خرچ کئے گئے ہیں۔
میرا نے کہا کہ کسی عورت کے خلاف اس طرح کے شرمناک الزامات لگانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ انکے گھر میں بھی ماں بہن ہو گی ۔ میں عوام کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ میں اپنے خلاف سازش کرنے والوں کو بے نقاب کر کے چھوڑوں گی ۔ میرے بے شمار حاسدین ہیں جو اس طرح کے گھناؤنا جرم کر سکتے ہیں ۔ اس ویڈیو کے پیچھے مجھے وینا ملک ،ریما اور عمائمہ ملک کا ہاتھ نظر آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ کوئی نامور اداکارہ اس طرح کی شرمناک ویڈیو خود بنوائے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے منصوبے کا باضابطہ اعلان ہونے کے دو ماہ بعد میری شادی کی تیاریاں شروع ہو جائیں گی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور پولیس پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کے جامع سیکورٹی پلان پرعمل پیرا ہے،سی سی پی او
ریل کاپ نے 66 مزدوروں کو جبری نوکری سے نکال دیا
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
ڈی آئی جی آپریشنز نے غلط مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ کو معطل کر دیا
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
آٹا سستا ہوگیا ،کئی شہروں میں روٹی سستی نہ ہو سکی
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
این اے 81 گوجرانوالہ سے سنی اتحاد کونسل کے رانا بلال اعجاز کی کامیابی برقرار، دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن ..
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب