لاہور بار کے انتخابات، پولنگ کا عمل جاری
تازہ ترین : 1

لاہور بار کے انتخابات، پولنگ کا عمل جاری

لاہور …لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ حامد خان گروپ اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔لاہور بار کے انتخابات کے لئے پولنگ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی۔ اس وقت سیشن کورٹ میں خاصی گہما گہمی ہے۔ امیدوار اور ان کے حامی خاصے پرجوش نظر آتے ہیں۔ لاہور بار کی بارہ سیٹوں کے لئے 21 امیدوار میدان میں ہیں، صدارت کے لئے جی اے خان اور چودھری اشتیاق مدمقابل ہیں۔ پولنگ تاخیر سے شروع ہونے کے باعث اس کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا کر شام چھ بجے کر دیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/01/2014 - 12:16:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں