لاہور،دہشتگردوں کیلئے خوف کی علامت سمجھے جانیوالے چوہدری اسلم کی شہادت موضوع ..
تازہ ترین : 1

لاہور،دہشتگردوں کیلئے خوف کی علامت سمجھے جانیوالے چوہدری اسلم کی شہادت موضوع بحث رہی

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء)دہشتگردوں کیلئے خوف کی علامت سمجھے جانے والے ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی شہادت موضوع بحث رہی ، ملک کے تمام قومی انگریزی اور اردو روزناموں نے کراچی میں ہونیوالے اس واقعے کو فرنٹ پیج پر نمایاں جگہ دی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز عیسیٰ نگر کے قریب لیاری ایکسپریس وے پر دھماکے میں ایس ایس پی سی آئی ڈی کی شہادت پورے ملک میں موضوع بحث رہی ۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بھی دہشگردوں کیلئے خوف کی علامت سمجھے جانے والے چوہدری اسلم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی ۔ علاوہ ازیں الیکٹرانک میڈیا کی طرح پرنٹ میڈیا میں بھی چوہدری اسلم کی شہادت کو فرنٹ پیج پر نمایاں جگہ دی گئی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/01/2014 - 17:47:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں