اگر ہم اپنی ثقافت پر کاربند رہیں تو بھارتی یلغار ہمارا کچھ نہیں بیگاڑ سکتی ‘ قوی خان

جمعہ 10 جنوری 2014 14:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) سینئر اداکار قومی خان نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ سے ہمارے ڈراموں کی نقل کر کے اسے اپنے رنگ میں پیش کرتا چلا آیا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہمارے ہاں صلاحیتوں کی کمی نہیں‘ حالیہ سالوں میں اچھی فلمیں سینماؤں کی زینت بنی ہیں جو ایک مثبت علامت ہے ‘ عروج سے زوال کے بعد دوبار ہ اپنی ڈگر پرواپس آنے میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت جو مرضی کرتا رہے لیکن ہمیں اپنی ثقافت کو نہیں بھولنا چاہیے ۔ اگر ہم اس پر کاربند رہیں گے تو بھارتی ثقافت کی یلغار ہمارا کچھ نہیں بیگاڑ سکتی بلکہ ہمیں اپنی ثقافت سے اپنا رشتہ مزید مضبوط کر کے اسکے وار کو روکنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں ذرا برابر بھی عار نہیں کہ فلم انڈسٹری کو لالچی اور بد نیت لوگوں نے برباد کیا ہے ۔اگر ہم اسے دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی ٹھان لیں تو انڈسٹری ایک ماہ میں بہتر ہو جائیگی لیکن یہ درست ہے کہ عروج سے بعد زوال کے بعد دوبارہ اپنی ڈگر پر واپس آنے میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں