شادی کے بعد بھی اداکارہ وینا ملک اور میرا سکینڈل سے باہر نکلنے میں ناکام

جمعہ 10 جنوری 2014 14:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) شادی کے بعد بھی اداکارہ وینا ملک اور میرا سکینڈل سے باہر نکلنے میں ناکام ، دونوں اداکاراؤں کی سال 2014ء خوش یقینی کے ساتھ بدنامی جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک اور میرا نے اداکاری سے زیادہ سکینڈلز کے باعث عالمی شہرت حاصل کی ۔ دونوں اداکاروں کی متنازعہ ویڈیو شوٹ منظر عام پر آنے کے بعد دونوں کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا کی شادی کے حوالے سے متعدد افراد کے نام سامنے آتے رہے اسی طرح میرا بھی ایک منگنی کے بعد دوسری منگنی کرنے میں مصروف رہی ۔ دونوں اداکاروں نے امریکہ میں شادی کی ۔ وینا ملک نے شادی کرنے کے بعد اس کا اعلان کر دیا جبکہ میرا کیپٹن نوید سے شادی کرنے کے بعد اس کو چھپانے میں مصروف رہی مگر ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ غیر مناسب ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اداکارہ میرا کو شوبز سمیت دیگر حلقوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں