وزیراعلیٰ پنجاب سے توانائی کے شعبہ سے وابستہ بین الاقوامی کمپنیوں کے وفد کی ملاقات‘ توانائی کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال،توانائی کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کئے جا رہے ہیں‘ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جا رہی ہیں،پنجاب میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں‘ غیر ملکی کمپنیوں سے توانائی کے شعبے میں تعاون کے متعدد معاہدے کئے،ایک ایک لمحہ قیمتی ہے‘ توانائی کے منصوبوں کو برق رفتاری سے آگے بڑھا رہے ہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی وفد سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 9 جنوری 2014 21:52
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے، ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کو توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کیا جا رہا ہے اور متعدد ممالک کی توانائی کی کمپنیوں سے توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے معاہدے کئے گئے ہیں،توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدوں پر برق رفتاری سے عملدرآمد کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں توانائی کے شعبہ سے وابستہ بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں توانائی کے شعبہ بالخصوص سولر پاور منصوبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔(جاری ہے)
کمشنر لاہور ڈویژن‘ وائس چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ‘ چیف ایگزیکٹو آفیسر قائد اعظم سولر پارک اور متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں اور سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سولر‘ ہائیڈل‘ گنے کے پھوگ‘ ہوا‘ بائیوگیس‘ بائیوماس اور کوئلے سے توانائی کے حصول کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور توانائی کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بہاولپور میں وسیع قطعہ اراضی پر قائد اعظم سولر پارک بنا رہی ہے اور حکومت اپنے وسائل سے اس پارک میں 100 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم سولر پارک میں انفراسٹرکچر کی فراہمی کا کام برق رفتاری سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے توانائی بحران کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر خصوصی مراعات فراہم کی جا رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری
لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد
وزیر بلدیات پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،لاہور ری ویمپنگ پلان میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا
لاہور، دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
کمشنر کی زیرِ صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے اطلاق وستھرا پنجاب کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے ہائی و ہایئر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرنے حلف اٹھا لیا،سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
سوئی ناردرن کاگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 162 کنکشن منقطع، جرمانہ عائد
لاہورہائیکورٹ کی کامیاب امیدوارکے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست پر مدمقابل امید وار کو ترمیم ..
لاہورہائیکورٹ،سیاستدانوں کے نام پر سرکاری عمارتوں ،شاہراہوں ودیگر مقامات کو منسوب کرنے کیخلاف درخواست ..
پرویز الہی ٰکیخلاف دو مختلف مقدمات میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت دو مئی تک ملتوی
پراسیکیوشن دفتر میں کیسوں کا ریکارڈ گم کرنے پر دو کلرکوںکو ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت