حکومتی جماعت کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کو نااہل قرار دلانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

جمعرات 9 جنوری 2014 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 جنوری ۔2014ء) حکومتی جماعت کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کو نااہل قرار دلانے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

محمد افضل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میاں جاوید لطیف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133سے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت ریٹرننگ افسر سے اپنی جعلی ڈگری کی بابت حقائق چھپائے اور غلط بیانی کر کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔میاں جاوید لطیف نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کی جاری کردہ بی اے کی جو ڈگری جمع کرائی یونیورسٹی ریکارڈ میں اس ڈگری کا کوئی ثبوت موجود نہیں ۔استدعا ہے کہ میاں جاوید لطیف کو آئین کے آرٹیکل 62،63کے معیار پر پورا نہ اترنے کی بناء پر نااہل قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں