مہرمہ علی کو دو ڈرامہ سیریلز میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کر لیا گیا

جمعرات 9 جنوری 2014 14:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) اداکارہ مہرمہ علی کو دو ڈرامہ سیریلز میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کر لیا گیا ،دونوں ڈرامہ سیریلز کی ریکارڈنگ رواں ماہ کے آخر میں شروع ہو گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نائلہ رضا نے اپنے دوستوں سے مشورے کر کے اپنا نام تبدیل کر کے مہرمہ علی رکھ لیا ہے اور اب وہ اسی نام سے فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کرینگی ۔ مہرمہ علی گزشتہ چند سالوں سے بیرون ملک مقیم تھیں اور اب پاکستان واپسی کے بعد دوبارہ شوبز سرگرمیوں کا آغاز کر دیا اور انہیں دو ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے جن کی ریکارڈنگ رواں ماہ کے آخر میں شروع کر دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں