اداکارہ میرا نے اپنی شادی منظر عام پر آنے کے بعد میڈیا سے دوری اختیار کر لی

جمعرات 9 جنوری 2014 13:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) اداکارہ میرا نے اپنی شادی منظر عام پر آنے کے بعد میڈیا سے دوری اختیار کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ میرا نے کیپٹن نوید سے شادی کر کے اس کو چھپائے رکھا تھا جبکہ میڈیا کو شادی کو علم ہوا تو اداکارہ میرا نے اپنی شادی سے انکار کر دیا اور موقف اختیار کیا کہ میری جگہ کسی اور لڑکی نے ماسک پہن رکھا ہے ۔

اداکارہ میرا نے اپنا اور کیپٹن نوید کا نکاح نامہ منظر عام پر آنے کے بعد میڈیا سے بھی دوری اختیار کر لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق میرا نے اکتوبر میں کیپٹن نوید سے شادی کی تھی اور اپنے ہسپتال کے پراجیکٹ کی وجہ سے وہ اپنی شادی کو چھپانہ چاہتی تھیں مگر میڈیا نے سارے ڈرامے کا پول کھول دیا ۔ میرا کی شادی کے حوالے سے ہدایتکار سید نور کا کہنا ہے کہ میرا کو غلامت والی زندگی ترک کر کے اچھے کام کرنے چاہیے اگر شادی کر لی ہے تو سب کو بتا دے اس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گلوکارہ سائرہ نسیم ، دردانہ رحمان ، شیبا بٹ ، لیلیٰ اور شاہدہ منی نے کہا ہے کہ شادی کرنا ہر لڑکی کا حق ہے اگر میرا نے شادی کی ہے تو اپنی شادی کو چھپاکر کیا فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔ انہیں چاہیے کہ سب کو اپنی شادی بارے بتا کر اچھی لڑکیوں کی طرح اپنا گھر آباد کریں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں