سردی میں اضافے کے ساتھ بجلی اورگیس کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ،عوام ذہنی مریض بن گئے ،عدالتی حکم پر سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی سے پریشر خطرناک حد تک کم ہو گیا،بروقت تدبیر نہ کی گئی پورا سسٹم بیٹھ سکتا ہے‘ ایم ڈی،حکومت کی طرف سے بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے بلند و بانگ دعوے جاری ،شہری علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹے تک پہنچ گیا
بدھ 8 جنوری 2014 21:34
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) ملک بھر میں بجلی کے بعد گیس کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ،ایم ڈی سو ئی گیس عارف حمید نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر راولپنڈی ،اسلام آباد کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی سے پریشر خطرناک حد تک کم ہو چکا ہے اور اگر بروقت تدبیر نہ کی گئی پورا سسٹم بیٹھ سکتا ہے ،حکومت کی طرف سے بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے بلند و بانگ دعوے جاری ہیں تاہم مختلف شہری علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹے تک پہنچ گیا ہے ،گیس اور بجلی کے شدید بحران کے باعث عوام ذہنی مریض بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کے بعد گیس کے شدید ہوتے بحران نے نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ کاروباری افراد کو بھی شدید پریشانی سے دوچار کر دیا ہے ۔سردی کی شدت میں مزید اضافے کے بعد گیس غائب ہونے سے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں اور عوام متبادل ذرائع کے استعمال پر مجبور ہو گئے ہیں ۔(جاری ہے)
اکثر علاقے گزشتہ کئی روز سے گیس سے محروم ہیں تاہم سوئی گیس کمپنی کی طرف سے اسکے تدارک کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔
خواتین کا کہنا ہے کہ حکومت نے دعویٰ کیا تھاکہ گھریلو صارفین پہلی ترجیح ہیں لیکن تمام وعدوں کی طرح حکومت کا یہ دعویٰ بھی ہوا میں اڑ گیا ہے ۔ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے سی این جی اسٹیشنز کو عدالتی حکم پر گیس فراہمی کے باعث پریشر خطرناک حد تک کم ہو چکا ہے اوراگر اس کا بر وقت تدارک نہ کیا گیا پورا سسٹم بیٹھ سکتا ہے ۔دوسری طرف این ٹی ڈی سی کے اعدادوشمار کے مطابق شارٹ فال میں کمی واقع ہوئی ہے جو کم ہو کر 2ہزار میگا واٹ کی سطح پر آگیا ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز کل پیداوار9200میگا واٹ جبکہ طلب 11200میگا واٹ رہی ۔ہائیڈل سے 1350‘تھرمل سے 2050اور آئی پی پیز سے 5800میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 3ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا ہے ۔ مختلف شہری علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10سے 14گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں دورانیہ 16سے 18پر بر قرار ہے جسکی وجہ سے عوام کی مشکلات کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئی ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہورڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6افراد کی ہلاکت کاکیس، تمام ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری
لاہورہائیکورٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کیخلاف دو کیسوں میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام سے ..
خواجہ سراؤں اور مخنث افراد کے لئے فری تربیتی ورکشاپ کا آغاز 20 اپریل سے ہوگا، عنصرجاوید
لاہورپولیس کی پتنگ بازی کے خلاف کارروائیاں جاری،رواں سال 1931 ملزمان گرفتار
پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی تجویز
دھاتی ڈور سے تحفظ کیلئے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائرز کی تنصیب کا آغاز
نواز شریف کینسرکیئرہسپتال کے ماسٹر پلان کے حوالے سےاجلاس کا انعقاد
ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے پنجاب بھر سے 17 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے پتنگ بازی سے ہلاک ہونے والوں کے مقدمات میں دہشت گردی دفعات شامل کرنے کی تجویز ..
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ
پنجاب پولیس کی دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیاں، 3461 ملزمان گرفتار
لاہور،ایس ایچ او رائے ونڈکو بہادری و فرض شناسی پر گیلنٹری ایوارڈ سے نوازا گیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بھارت سے تجارتی تعلقات سے متعلق تاجروں کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے.ترجمان دفتر خارجہ
-
پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی تجویز
-
دھاتی ڈور سے تحفظ کیلئے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائرز کی تنصیب کا آغاز
-
نواز شریف کینسرکیئرہسپتال کے ماسٹر پلان کے حوالے سےاجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عبداللہ فادل کی قیادت میں یونیسیف کے وفد کی ملاقات
-
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری معاملہ،حکومت اور سنی اتحاد کونسل میں تنازعہ حل نہیں ہو سکا
-
ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے پنجاب بھر سے 17 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
خطے کے 9 ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 10 اعشاریہ98 فیصد بڑھ گیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی