نامور سیاستدانوں اوربیوروکریٹس کے بیرون ملک اثاثوں کو ملک میں واپس لانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

بدھ 8 جنوری 2014 16:03

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) نامور سیاستدانوں اوربیوروکریٹس کے بیرون ملک اثاثوں کو ملک میں واپس لانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

مقامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم محمدنوازشریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،پیپلزپارٹی کے سرپرست بلاول بھٹو زرداری،مسلم لیگ (ق) کے سربراہ شجاعت حسین،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت 60کے قریب سیاستدانوں اور بیوروکریٹس نے منی لانڈرنگ کے ذریعے 30ہزار ملین ڈالر سے زائد کی رقم بیرون ملک منتقل کی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

ان سیاستدانوں کے اس اقدام سے قومی معیشت کو بھاری خسارہ اٹھانا پڑ رہا ہے اور ملک بحران کی کیفیت سے وچار ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست میں فریق بنائے گئے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس نے اپنے اثاثہ جات کے حوالے سے ابھی تک عدالت میں اپنے بیان حلفی جمع نہیں کرائے۔عدالت انہیں بیرون ملک اثاثوں کو ملک میں واپس لانے کا حکم دے اور اثاثوں کے حوالے سے بیان حلفی جمع کرانے کے عدالتی فیصلے پر بھی عمل درآمد کے احکامات صادر کرے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں