سرکاری ملازمین کے بچوں کو سالانہ وظائف دینے کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئیں
تازہ ترین : 1

سرکاری ملازمین کے بچوں کو سالانہ وظائف دینے کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئیں

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء)پنجاب گورنمنٹ سرونٹس بنوولٹ فنڈنے پنجاب کے سرکاری ملازمین کے بچوں کو سالانہ وظائف برائے سال2013-14 کیلئے مجوزہ فارم پر درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سیکرٹری بہبود فنڈ نے بتایا کہ وظائف کے لیے مکمل شدہ فارم دفتر سیکرٹری فنڈز واقع الفلاح بلڈنگ میں دفتری اوقات میں صبح 08:00بجے سے04:00بجے شام تک یابذریعہ ڈاک یا دستی کوئی تاخیر قبول نہیں کی جائے گی۔ سیکرٹری بہبود و فنڈز نے مزید بتایا کہ یہ وظائف ان طلباء وطالبات کو دئیے جائیں گے جنہوں نے میٹرک یا بالا کلاسز میں 60فی صد یا اس سے زائد نمبر حاصل کئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی معلومات حاصل کرنے یا شکایت کی صورت میں فون نمبر042-99204035پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

وقت اشاعت : 08/01/2014 - 15:33:31

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

اپنی رائے کا اظہار کریں