ہمیں اپنی خوشیوں کیلئے دوسرے کے حقوق اپنے پاؤں تلے نہیں روندنے چاہئیں ‘ فردوس جمال

بدھ 8 جنوری 2014 12:55

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء)سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ خود بھی عاجزی پسند ہوں اور اسی طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں ، ہمیں اپنی خوشیوں کیلئے دوسرے کے حقوق اپنے پاؤں تلے نہیں روندنے چاہئیں بلکہ ہمیں دوسروں کی خوشیوں کا بھی ذریعہ بننا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اوپر والے کو عاجزی بڑی پسند ہے اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ اس پر کاربند رہوں ۔

(جاری ہے)

ضروری نہیں کہ آپ ہر وقت غصے میں اور الگ تھلگ رہیں اس سے آپ وقتی طور پر لوگوں پر اپنی دھاک بٹھا سکتے ہیں لیکن آپ کے چلے جانے کے بعد کوئی بھی آپ کو اچھے لفظوں میں یاد نہیں کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں دوسروں کے حقوق کو اپنے پاؤں تلے روند کر خوشیاں حاصل کرنے کے سخت خلاف ہوں ۔ بلکہ ہمیں تو دوسروں کے لئے اس کا ذریعہ بننا چاہیے اور جو لوگ ایسا کرتے ہیں انہیں جو تسکین ملتی ہے وہ لفطوں میں بیان نہیں کی جا سکتی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں